• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155481

    عنوان: اولاد كے لیے تعویذ حاصل كرنا؟

    سوال: اگر کسی کا بچّہ نہیں ہورہاہے تو تو وہ اگر کسی عالم کے پاس جاکر دعا تعویذ کر لے بغیر کسی منت کے تو کیا یہ درست ہوگا؟ یا بدعات ہوگا؟

    جواب نمبر: 155481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:136-111/H=2/1439

    بدعت نہیں اور بہتر یہ ہے کہ خود وہ شخص ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل سورہٴ مریم کا پہلا رکوع پڑھ کر دعا کا اہتمام کرے اور اس کی اہلیہ بھی اس کو معمول بنالے تو امید ہے کہ ان شاء اللہ جلد اولاد صالحہ اللہ پاک عطاء فرمائے گا۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند