India

سوال # 165032

میرے لیے رشتہ تو بہت آتے ہیں لیکن جو میرے ولدین اور مجھے مناسب لگتا ہے وہ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے میں بہت سارے وظائف بھی کرتی ہوں جیسے ہی مجھے امید نظر آتی ہے میری امید ٹوٹ جاتی ہے اور میں خواب میں خود کو حاملہ دیکھتی ہوں اسک ا کیا مطلب ہے میرے لیے دعا کریں اور مجھے کوئی وظیفہ بتائیں ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔

Published on: Sep 19, 2018

جواب # 165032

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1435-1314/M=1/1440



اللہ کی ذات سے امید قائم رکھیں۔ خواب میں اشارہ ہے کہ شادی اور اولاد کی خوشی نصیب ہوگی، دعا کرتا ہوں اللہ تعالی جلد نیک رشتہ مقدر فرمادے (آمین) آپ لوگ بھی نمازوں کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام رکھیں اور روزانہ سونے سے پہلے یَا لَطِیْفُ ، اور یَا جَامِعُ سو سو مرتبہ اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات