• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 610441

    عنوان: دماغی الجھن سے نجات کا عمل 

    سوال:

    میری پچھلے ایک سال سے طبیعت بہت خراب ہے اور بس دل کرتا ہے کہ سب چھوڑ کر مر جاوں۔میرا دماغ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی چیز نے پکڑا ہوا ہے،یا دماغ میں بے چینی ہونے لگ جاتی ہے،یا ہر چیز سے اکتاہت ہونے لگ جاتی ہے جیسے دماغ میں کوئی رکاوٹ(barrier)ہو۔طبیعت بہت زیادہ چڑچڑی ہو گئی ہے۔بالکل ایک سیکنڈ کے لئے بھی سکون نہیں میدیکل کی طالبہ ہوں لیکن پڑھا نہیں جاتا۔دماغ سن ہونے لگ جاتا ہے۔میرا دل کرتا ہے گھر سے بھاگ جاوں۔بہت سے عاملوں اور پیروں کے پاس گئے ہیں لیکن کوئی آفاقہ نہیں ہو رہا۔میں تنگ آ گئی ہوں اب اس زندگی سے برداشت بھی ختم ہو گئی ہے۔کافی لوگوں سے حساب لگوایا ہے کوئی کہتا ہے جادو ہے کوئی کہتا ہے نظر بد ہے کوئی کہتا ہے اثرات ہیں۔میری رہنمائ کیجئے۔مجھے ہر وقت رونا آتا رہتا ہے،بھی اچانک ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی قید میں ہوں۔گھر سے باہر بھی طبیعت خراب ہوتی ہے لہکن گھر میں بہت زیادہ خراب ہوتی ہے۔ بہت تعویز بھی پیے ہیں، آیات بھی پڑھی ہیں لیکن کوئی آفاقہ نہیں ہے۔میری مدد کریں ۔میں بہت تکلیف میں ہوں۔

    جواب نمبر: 610441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 606-243/D-Mulhaqa=8/1443

     آپ کثرت سے استغفار کیا کریں ، حدیث میں ہے کہ جو شخص کثرت سے استغفار کرتا ہے، اللہ تعالی ہر طرح کی الجھن اور پریشانی سے اس کو نجات عطا فرماتے ہیں۔ عن ابن عباس قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب۔(مشکاۃ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند