• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62019

    عنوان: مقصد حاجت کے لئے انہیں پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا یہ مجرب ہے؟

    سوال: مقصد حاجت کے لئے انہیں پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا یہ مجرب ہے؟ (۱) یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع، ۱۲۰۰ مرتبہ اکیس دن تک۔ (۲) سورہ یاسین اس طرح سے پڑھیں کہ جب مبین آئے تو تب دوبارہ شروع کرے اس میں نو بار مبین آئے ہیں نو بار ایسا کریں۔

    جواب نمبر: 62019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 17-9/Sn=2/1437-U دونوں عمل کرسکتے ہیں، دونوں مجرب ہیں، پہلا ”عمل“ تو بہشتی زیور (۹/ ۸۶، اختری) میں بھی مذکور ہے، البتہ اس میں طریقہ یہ لکھا ہے کہ بارہ روز تک روز اس دعا کو بارہ ہزار مرتبہ پڑھ کر ہرروز دعا کیا کرے۔ ان شاء اللہ کیسا ہی مشکل کام ہو پورا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند