India

سوال # 158680

کیا نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں دنیا،آجرت اور ضروریات کی دعا کرنا جائز ہے ؟

Published on: Feb 11, 2018

جواب # 158680

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:536-460/D=5/1439



افضل طریقہ دعا کا وہی عام مسنون طریقہ ہے جو کہ معمول بہا ہے نماز کے بعد یا کسی بھی عمل خیر کے بعد دونوں ہاتھ اٹھاکر سینے کے سامنے پھیلاکر دعا کرے اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔



نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں دعا مانگنا اس طرح کا سجدہ مناجات کہلاتا ہے اکثر علماء کے ظاہر کلام سے اس کا مکروہ ہونا معلوم ہوتا ہے (اشعة اللمعات: ۱/ ۶۲۰) لہٰذا اس کی عادت بنانا مناسب نہیں۔ (ہکذا فی فتاوی رحیمیہ: ۲/ ۳۹)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات