• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 5086

    عنوان:

    مجھے ہمیشہ وسوسہ ہوتا ہے کہ کوئی تکلیف دہ یا خراب چیز واقع ہوگی، میں کیا کروں؟ بہترین آمدنی اور شادی کی دعا کیا ہیں؟

    سوال:

    مجھے ہمیشہ وسوسہ ہوتا ہے کہ کوئی تکلیف دہ یا خراب چیز واقع ہوگی، میں کیا کروں؟ بہترین آمدنی اور شادی کی دعا کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 5086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1170=882/ ھ

     

    رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اِعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (پ:۱۹) رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (پ:۲) اللہم إني أعوذبک من شر نفسي وأعوذبک من ھمزات الشیاطین وأعوذ بک رب أن یحضرون یہ تینوں دعاء ہرنماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ اور اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ اہتمام سے پڑھأ کریں اور وسوسہ آتا رہے تو آنے دیں، چونکہ آنا وساوس کا گناہ نہیں، اس لیے علاج کی بھی حاجت نہیں، بس اس کی طرف توجہ نہ کی جائے تو آہستہ آہستہ وہ ختم ہوجاتا ہے، البتہ قصدا وسوسہ کا لانا برا ہے، اس سے توبہ استغفار کیا جائے اور ایسے موقعہ پر ثقہ علمائے کرام کی تصانیف کا مطالعہ میں لگ جانا بہت مفید ہے، آپ ایسے موقعہ پر جزاء الاعمال، بہشتی زیور، فضائل اعمال (حصہ اول و دوم) بالخصوص حصہٴ دوم (فضائل صدقات) کا مطالعہ کرنے میں اپنے آپ کو مصروف کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند