• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 160505

    عنوان: عصر کی نماز مثل اول پر پڑھ لینا؟

    سوال: کیا فقہ حنفی کے مطابق عصر کی نماز اہل حدیث کے وقت کے مطابق ہو جاتی ہے؟ اگر کوئی مجبوری ہو تو کیا پڑھ سکتے ہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 160505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:905-787/H=8/1439

    فتاوی محمودیہ میں ہے ”مستقلاً ہمیشہ مثل واحد پر نمازِ عصر ادا کرنا گویا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے مذہب کو ترک کرنا ہے اس لیے ایسا نہ کیا جائے کبھی اتفاقیہ (سفر وغیرہ کی مجبوری میں) ایسی نوبت آجائے تو امر آخر ہے اھ“ (ج۵/ ۳۳۹، ط: دار المعارف)یعنی کسی مجبوری میں پڑھ لی تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند