عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب
سوال نمبر: 161890
جواب نمبر: 161890
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1134-957/sd=9/1439
علامہ ابن تیمیہخود کتنی رکعات تراویح پڑھتے تھے ، اس کی صراحت تو نہیں ملی ؛ البتہ اُنھوں نے اپنے فتاوی میں لکھا ہے کہ جب لوگوں کو طولِ قیام دشوار ہوا ، تو حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں کو بیس رکعت تراویح پڑھانے کے لیے کھڑے ہوگئے اور اُس کے بعد الگ سے وتر بھی پڑھاتے تھے اور اُس میں مختصر قیام فرماتے تھے (فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ :۱۲۰/۲۳، بحوالہ : مجموعہ مقالات :۲۹۲/۲)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند