عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب
سوال نمبر: 130974
جواب نمبر: 130974
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1475-1470/H37=2/1438
غیر مسلموں کے مذہبی پروگرام میں شرکت کرنا جائز نہیں سب سے پیسے مانگ کر جوکھانا تیار کیا جاتا ہے اگر چہ وہ کھانا فی نفسہ حرام تو نہیں مگر بچنا اس کے کھانے سے اچھا ہے اگر چہ یہ پروگرام اور دعوت دفتر کے اوقات میں انجام دی جاتی ہے تو آپ دفتر میں اپنے کام میں مشغول رہا کریں اگر بالفرض وہاں کوئی کام نہ ہوتو دفتر میں بیٹھ کر ہی چپکے چپکے قرآنِ کریم درود شریف پڑھتے رہا کریں استغفار اور ذکر میں منہمک رہا کریں کبھی کبھار روزہ رکھ کر حُسنِ انداز سے معذرت کردیا کریں اور دفتر کے اوقات کے علاوہ میں یہ پروگرام ہوتے ہوں تو اس وقت تو وہاں سے معذرت کرکے چلے آنے میں کچھ مضائقہ ہی نہیں پیسے مانگنے آئیں تو پیسے دے دیا کریں بلکہ حسبِ موقعہ دس بیس روپئے زائد دیدیں تو اس کی بھی گنجائش ہے کھانے کی مجلس میں کبھی کبھار مصلحةً شرکت کرلیں اس میں بھی حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند