معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 603339
امید کہ مفتی صاحبان بخیر ہوں گے اللہ مزید اپنے حفاظت و امان میں رکھے ۔عرض یہ ھیکہ ایک خواب کی تعبیر جاننی ہے وہ یہ کہ ہمارے ایک مقتدی کی اہلیہ جو دو ماہ کے حمل سے تھیں انھوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ خواب میں اپنے رشتہ دار کی بچی کو گود میں لی ہوئی ہے اور وہ بچی دوسروں کے پاس جاکر رونا شروع کردیتی ہے اور اس عورت(خواب دیکھنے والی) کے پاس آکر خاموش ہوجاتی ہے تو وہ بچی کی ماں کہتی ہے کہ میری بچی کو تم ہی رکھ لو میں تمھاری ہونے والی بچی کو چھین لوں گی اتنے میں آنکھ کھل گئی تو دیکھا کہ بلیڈنگ(حیض) شروع ہوچکا ہے اور حمل ضائع ہوچکا ہے ..․ براہِ کرم اسکی تعبیر بتا کر عند اللہ ماجور ہوں۔
جواب نمبر: 603339
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:588-397/sd=7/1442
اپنے مقتدی سے کہیں کہ وہ اپنی اہلیہ کو صبح وشام کی مسنون دعاوٴں کے پڑھنے کی تاکید کریں، خصوصا نظر بد وغیرہ سے حفاظت کی دعائیں اہتمام سے پڑھا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند