• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154140

    عنوان: خواتین کے لیے مصنوعی جیولری کا استعمال

    سوال: آج کل خواتین جس مصنوعی جویلری کا استعمال کرتی ہیں یہ جویلری پیتل (brass) اور اَلمونیم (aluminium) وغیرہ کے دھات کی بنی ہوئی ہوتی ہیں، کیا ان کا استعمال کرنا صحیح ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مصنوعی جویلری (چوڑی/ کڑا/ کنگن اور چین وغیرہ) پہن کر نماز نہیں ہوتی، کیا نماز کے وقت انہیں اتار دینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 154140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1465-1400/L=12/1438

    عورت کے لیے انگوٹھی کے سوا دوسرا زیور ہرقسم کی دھات کا بنا ہوا جائز ہے، انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے، اس لیے اگر کوئی عورت مصنوعی جویلری (چوڑی/ کڑا/ کنگن یا چین وغیرہ) استعمال کرتی ہے تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے اور اس کو پہن کر نماز بھی پڑھ سکتی ہے، نماز کے وقت ان کو اتارنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند