• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165118

    عنوان: حائضہ سے کس قدر استمتاع جائز ہے

    سوال: میرا حیض ٹھیک دس دنوں تک رہتا ہے، اس درمیان میرے شوہر کو میری ضرورت ہوتی ہے، میں اس کو منع بھی کرتی ہوں لیکن وہ اندر فرج میں نہیں کرتے، لیکن وہ اپنا مخصوص انداز اَنڈر ویئر پہن کر میری فرج میں داخل کرتے ہیں جو پورا داخل اندر نہیں ہوتا، لیکن میری فرج کے ساتھ لگ کر میرا انزال ہو جاتا ہے مطلب درمیان میں حائل ضرور ہوتا ہے۔ پھر میں ان کے ہاتھ سے کرتی ہوں۔ تو ہمارا یہ کام درست ہے کہ نہیں؟ مطلب حالت حیض میں ہم دونوں کا اپنے مخصوص انداز سے مزہ لینا اور میرا انزال ہونا، اور ان کا میں ہاتھ سے کرکے انزال ہو جانا ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 165118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-174/L=2/1440

    حالت حیض میں عورت کے ناف سے گھٹنے تک کے حصے سے استمتاع کی گنجائش ہے بشرطیکہ اس پر کپڑا ڈال دیا جائے، اور اس کے علاوہ جسم کے بقیہ حصہ سے استمتاع کی مطلقاً اجازت ہے؛ البتہ حائضہ عورت سے وطی کرنا، یا فرج میں ذکر داخل کرنا بہر صورت حرام ہے خواہ درمیان میں کپڑا حائل ہو۔ فیجوز الاستمتاع بالسرة ومافوقہا والرکبة وماتحتہا ولو بلا حائل، وکذا بما بینہما بحائل بغیر الوطء لو تلطخ دماً ۔ (رد المحتار: ۱/۴۸۶، کتاب الطہارة ، باب الحیض، زکریا دیوبند) أما وطء الحائض قبل النقطاع دم الحیض ؛ فإنہ یحرم ولو بحائل کالکیس المعروف ۔ (الفقہ علی المذاہب الأربعة: ۱/۱۰۹، کتاب الطہارة ، زکریا، دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند