• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153992

    عنوان: عورت جس کو پانی آتا ہو شرمگاہ سے پانی آتا ہو وہ نماز كس طرح پڑھے؟

    سوال: کیا وہ عورت جس کو پانی آتا ہو شرمگاہ سے بعض اوقات وضو کر کے نماز پڑھنے کا وقت ملتا ہے مگر اکثر اوقات نہی تو کیا وہ معذور ہوگی۔

    جواب نمبر: 153992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1351-1360/B=1/1439

    ایسی عورت ایک دفعہ اندازہ کے کہ اگر ایک نماز کا پورا وقت اس کو پانی جاری ہونے کی حالت میں گذر جائے اور اتنی فراغت بھی نہ ملے کہ سنتوں کی رعایت کیے بغیر وضو کرکے نماز ادا کرسکے، تو وہ شرعاً معذور ہے، چنانچہ وہ نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد وضو کرکے ہرطرح کی نماز اسی وضوء سے وقت کے اندر پڑھ سکتی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو جب جب پانی جاری ہوگا وضو ٹوٹ جائے گا اور کپڑا ناپاک ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند