• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 56960

    عنوان: خواتین کے لیے نصف بازو کا کرتا پہن کر نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: خواتین کے لیے نصف بازو کا کرتا پہن کر نماز پڑھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 56960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 149-149/M=2/1436-U خواتین کو چہرہ، ہتھیلی اورونوں قدم کو چھوڑکر سارا بدن ڈھانپ کر نماز پڑھنا لازم ہے، خواتین کو نصف بازو کا کرتا پہننا نہ چاہیے لیکن اگر کسی خاتون نے نصف بازو کا کرتا پہن کر اور اوپر سے کوئی چادر یا دبیز دوپٹہ اوڑھ کر اس طرح نماز پڑھی کہ کلائی تک کا حصہ مستور رہا تو نماز ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند