• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 53386

    عنوان: مصنوعی انگوٹھی کا عورتوں کو پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مصنوعی انگوٹھی کا عورتوں کو پہننا جائز ہے یا نہیں؟ میں خاص کر انگلی کے بارے میں پوچھ رہا ہوں۔ کیوں کہ میں نے مفتی ریاست استاد دارالعلوم دیوبند سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 53386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 987-987/M=8/1435-U سونے اور چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات کی انگوٹھی مردوں کی طرح عورتوں کے لیے بھی ممنوع ہے، التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند