• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 16582

    عنوان:

    جناب میں بہت پریشان ہوں۔ میری بیوی حمل کے دوران مجھ کو چھوڑ کر چلی گئی۔ اب ماشاء اللہ میرا بیٹا ہوا ہے، مگر مجھ کو میری بیوی کے گھر والوں نے ابھی تک مجھ کو دیکھنے نہیں دیا۔ مفتی صاحب میں اپنا بچہ اپنی تحویل میں رکھنا چاہتاہوں، اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ اگر کوئی وظیفہ یا دعا ہو جس سے میری بیوی گھر واپس آجائے تو مجھ کو بتادیں میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔ مفتی صاحب میں اپنے بچے کے لیے رات دن روتا رہتاہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1603=126tb-11/1430

    اتنے چھوٹے بچے کو آپ اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکتے، سات برس کی عمر تک ماں کو پرورش کرنے کا شرعاً حق حاصل ہے، اور اس کے اخراجات آپ کے ذمہ ہوں گے۔ یہ مسئلہ وظیفہ سے حل نہ ہوگا، بلکہ ایک آدمی اپنی طرف سے اور ایک آدمی بیوی کی طرف سے دونوں بیٹھ کر دونوں کی باتیں سن کر اس کا کوئی حل نکالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند