• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 40053

    عنوان: کیا عورت پورے پردے میں رہ کر اپنے شوہر کے لئے پورے جسم کا بال کسی کریم یا یَشِنگ کے ذریعہ نکال سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا عورت پورے پردے میں رہ کر اپنے شوہر کے لئے پورے جسم کا بال کسی کریم یا یَشِنگ کے ذریعہ نکال سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 570-557/N=8/1433 پورے جسم کے بال سے اگر سر، ابرو اور بھووں کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں کے بال مراد ہیں تو شوہر کے لیے عورت ان بالوں کو نکال سکتی ہے، از روئے شرع جائز ودرست ہے، لیکن بالوں کی صفائی کے لیے عام طور پر جو کریم وغیرہ رائج ہیں، چونکہ ان کا بکثرت استعمال کھال کے لیے مضر ہے اور نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس لیے صرف کبھی کبھار شوہر کے لیے پورے بال صاف کیا کرے، ہمیشہ اور اکثر پورے جسم کے لیے ایسی کریم وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند