عنوان: میں نیویارک ، امریکہ میں ایک سال سے پڑھائی کے لیے آیا ہوں اور چاہتاہوں کہ میری بیوی اور دو بیٹے (6-4/) میرے پاس آجائیں ۔ کیا شریعت میں اس بات کی گنجائش ہے کہ میری بیوی اور دونوں دوبیٹوں کے ساتھ لاہور سے نیویارک ایک ہی یعنی سنگل فلائیٹ کے ذریعہ آجائیں۔ یا میرا ان کو لینے جانا ضروری ہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔
سوال: میں نیویارک ، امریکہ میں ایک سال سے پڑھائی کے لیے آیا ہوں اور چاہتاہوں کہ میری بیوی اور دو بیٹے (6-4/) میرے پاس آجائیں ۔ کیا شریعت میں اس بات کی گنجائش ہے کہ میری بیوی اور دونوں دوبیٹوں کے ساتھ لاہور سے نیویارک ایک ہی یعنی سنگل فلائیٹ کے ذریعہ آجائیں۔ یا میرا ان کو لینے جانا ضروری ہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔
جواب نمبر: 3032301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):469=292-3/1432
عورت کے لیے 78 کلومیٹر سے لمبا سفر بغیر محرم کے کرنا جائز نہیں، اس لیے ایسا کوئی انتظام کریں کہ ان کا سفر محرم کے ساتھ ہو خواہ آپ جائیں یا کوئی محرم انھیں پہنچا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند