• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165356

    عنوان: کیا مرد درزی غیر محرم عورتوں کے کپڑے سی سکتا ہے ؟

    سوال: کیا مرد درزی غیر محرم عورتوں کے کپڑے سی سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 165356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 49-76/D=2/1440

    عورتوں کا کپڑا سلائی کرنے والی عورت ہی سے سلوانا چاہئے، مرد دَرزی کا عورتوں کے کپڑے سینا کراہت سے خالی نہیں ہے ، اور اگر کپڑے کا ناپ وغیرہ جسم سے لیں تو یہ اور بھی بے حیائی کی بات ہے جب کہ حیاء ایمان کا ایک اہم شعبہ ہے۔ عن عبد اللہ رضی اللہ عنہ عن النبي- صلی اللہ علیہ وسلم- قال: المرأة عورة فإذا خرجت استشرفہا الشیطان (ترمذي: ۱/۲۲۲،ط: اتحاد دیوبند)۔ المرأة عورة مستورة (نصب الرایة لأحادیث الہدایة: ۱/۲۹۸)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند