معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 153671
جواب نمبر: 153671
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1326-1300/M=11/1438
عورت کو بھی احتلام ہوجاتا ہے، صورت مسئولہ میں آپ کو نیند میں شوہر کی یاد آکر سفید پانی آجاتا ہے یعنی نیند سے بیدار ہونے کے بعد جسم یا کپڑے پر تری نظر آتی ہے تو اس کی وجہ سے آپ پر غسل واجب ہوجاتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ ام سلیم رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا، یا رسول اللہ! بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق بات کہنے سے شرم نہیں کرتے ، کیا عورت پر بھی غسل واجب ہوتا ہے جب کہ اسے احتلام ہوجائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں جب کہ وہ پانی دیکھے․․․ ”ہل علی المرأة من غسل إذا ہي احتلمت فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: نعم إذا رأت الماء“․ (بخاری شریف)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند