معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 17587
اس
وقت میرا مقام انگلینڈ میں ہے اور یہاں پر ٹیچری کی نوکری پر آیا ہوں۔ میری عمر پینتیس
سال کی ہے اور میری بیوی کی عمر اٹھائیس سال کی ہے۔ اگر میں مسلسل ایک سال تک یہاں
رہوں تو میری بیوی کسی فتنہ میں پڑ سکتی ہے۔ کیا مجھے انڈیا چھ مہینے میں یا چار
مہینے بعد جانا ضروری ہے؟ فی الحال میری بیوی اپنے والدین کے گھر رہتی ہے۔

جواب نمبر: 17587
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1893=1516-12/1430
بیوی کی اجازت کے بغیر چار مہینے سے زائد اس سے دور رہنا جائز نہیں البتہ اگر بیوی اجازت دیدے تو چار ماہ سے زائد بھی دور رہ سکتے ہیں، لیکن آج کل فتنے کا زمانہ ہے اس لیے آپ کوشش کریں کہ بیوی بھی پاس رہے یا چار چھ مہینے پر ایک بار ضرور انڈیا آجائیں تاکہ آپ کی بیوی کسی فتنے میں مبتلا نہ ہوسکے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند