• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 16955

    عنوان:

    ایک لڑکے نے نکاح کیا باوجود اس کے کہ اس کو معلوم تھا کہ وہ نامرد ہے۔اس کی آواز اور رویہ بھی اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ وہ معمول کے مطابق نہیں تھا۔اس نے دلہن کو تقریباً تین مہینہ تک رکھا۔نیز اس نے اپنی بیوی کو مجبور کیا کہ وہ کسی سے نہ کہے، بیوی کو قسم بھی دی گئی تھی۔شادی کی رات کو وہ ناکام رہا۔ نکاح کے دو مہینہ کے بعد اس نے اپنی بیوی کو ٹارچر کیا، اس کو مارا، ہر ظلم شوہر نے کیا۔بیوی اپنے والد کے گھر آگئی۔ وہ اپنی بیوی کو بہت ساری چیزوں کے لیے لعن طعن کرتاہے۔ وہ پنچایت کے ہر ایک فیصلہ کا انکار کرتا ہے۔ تین سال کے بعد اس نے اپنی بیوی کو رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ سے طلاق دے دیا۔اس کے ذریعہ سے طلاق کی تصدیق کردی گئی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی معصوم ہے؟ کیا ہم اس سے شادی کے تمام اخراجات کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟ کیا ہم جہیز کی قیمت کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیوں کہ اس کا تمام جہیز اس کی سسرال والوں نے استعمال کیا ۔ شریعت اس پر کوئی جرمانہ عائد کرسکتی ہے؟ کیا سابق شوہر کی طرف سے مطلقہ عورت کو کوئی معاوضہ دیا جائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1769=1605-11/1430

    شادی کے تمام اخراجات کا مطالبہ تو درست نہیں، البتہ بیوی کا پورا مہر، عدت کا نان ونفقہ،اورتمام سامان جہیز واپس لے سکتے ہیں۔ عدت کے نان ونفقہ کے علاوہ اورکوئی معاوضہ شوہر کے ذمہ واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند