• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 25028

    عنوان: ہمارے مسجد کی کل عرضی 2.5/کٹھا (1800 اسکوائر فٹ) ہے مگر مسجد 600/ اسکوائر فٹ میں ہی بنی ہوئی ہے جسے اب متولی حضرات توڑ کر تعمیر نو کروارہے ہیں۔ مسجد کی عرضی میں مغرب کی طرف ایک چمڑے کا کارخانہ ہے ، ایک حجام کی دکان ہے اور ایک چھوٹاسا کمرہ ہے جس میں متولیوں میں سے ایک اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہتا ہے۔ بیچ میں مسجد 600/7000/ اسکوائر فٹ مشرق میں ایک گودام ہے۔ مصلیوں اور اہل محلہ والوں کا اصرار ہے کہ جگہ کی قلت کی وجہ سے 1800/ اسکوائر فٹ پر چھٹ ڈھلائی کرکے مسجدکو توسیع دیدینی چاہئے تاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو اور مسجد بھی بڑی ہوجائے یعنی 600/7000/ اسکوائر فٹ میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل 1800/ اسکوائر فٹ ، دوسری منزل 1800/ فٹ ، تیسری یا جتنی منزلیں چاہیں سب 1800/فٹ پر ہوں گی اور گراؤنڈ فلور ، کارخانہ ، گودام ، دکان ، کمرہ سب اپنی جگہ پر رہیں گے۔ متولیوں کا کہناہے کہ ہم اتنی ہی جگہ میں مسجد تعمیر کریں گے جتنی جگہ میں پہلے تھی ، کسی جگہ کو جور وجبر سے حاصل نہیں کی جاسکتی ہے؟ایسے میں مفتیان کرام کیا کہتے ہیں جب کہ ساری جگہیں 2.5/ کٹھا مسجد ہی کی ہے۔

    سوال: ہمارے مسجد کی کل عرضی 2.5/کٹھا (1800 اسکوائر فٹ) ہے مگر مسجد 600/ اسکوائر فٹ میں ہی بنی ہوئی ہے جسے اب متولی حضرات توڑ کر تعمیر نو کروارہے ہیں۔ مسجد کی عرضی میں مغرب کی طرف ایک چمڑے کا کارخانہ ہے ، ایک حجام کی دکان ہے اور ایک چھوٹاسا کمرہ ہے جس میں متولیوں میں سے ایک اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہتا ہے۔ بیچ میں مسجد 600/7000/ اسکوائر فٹ مشرق میں ایک گودام ہے۔ مصلیوں اور اہل محلہ والوں کا اصرار ہے کہ جگہ کی قلت کی وجہ سے 1800/ اسکوائر فٹ پر چھٹ ڈھلائی کرکے مسجدکو توسیع دیدینی چاہئے تاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو اور مسجد بھی بڑی ہوجائے یعنی 600/7000/ اسکوائر فٹ میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل 1800/ اسکوائر فٹ ، دوسری منزل 1800/ فٹ ، تیسری یا جتنی منزلیں چاہیں سب 1800/فٹ پر ہوں گی اور گراؤنڈ فلور ، کارخانہ ، گودام ، دکان ، کمرہ سب اپنی جگہ پر رہیں گے۔ متولیوں کا کہناہے کہ ہم اتنی ہی جگہ میں مسجد تعمیر کریں گے جتنی جگہ میں پہلے تھی ، کسی جگہ کو جور وجبر سے حاصل نہیں کی جاسکتی ہے؟ایسے میں مفتیان کرام کیا کہتے ہیں جب کہ ساری جگہیں 2.5/ کٹھا مسجد ہی کی ہے۔

    جواب نمبر: 25028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1502=1152-10/1431

    کارخانہ، گودام، دکان وغیرہ جب پہلے سے ہے لیکن مسجد کی زمین پر ہے تو ایسی شکل میں 1800 اسکوائر فٹ پر چھت ڈھلائی کرسکتے ہیں۔ فرسٹ فلور کے زاید حصہ میں کمرہ وغیرہ بھی بناسکتے ہیں یا مسجد میں شامل رکھیں، مگر نشان لگادیں تاکہ وہ حصہ بعد اعتبار سے مسجد شرعی سے خارج سمجھا جائے ،جب پوری جگہ مسجد کی ہے تو چھت ڈھلائی کرنے کا حق ذمہ دارانِ مسجد کو حاصل ہے، زور زبردستی سے لینے کی کوئی بات نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند