• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 154493

    عنوان: موٴذن کا کام صرف اذان دینا ہے یا پھر مسجد کی صاف صفائی اور جو دیگر کام بھی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ موٴذن کا کام صرف اذان دینا ہے یا پھر مسجد کی صاف صفائی اور جو دیگر کام ہیں مثلاً مسجد کا پانی بھرنا وغیرہ۔

    جواب نمبر: 154493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1552-1417/B=1/1439

    امام کا کام صرف امامت کرنا ہے، اور موٴذن کا کام صرف اذان دینا ہے۔ البتہ اگر موٴذن کی تقری کے وقت اذان کے علاوہ مسجد کی صفائی، مسجد کا پانی بھرنے کی ڈیوٹی بھی مقرر کردی جائے اور موٴذن خوشدلی سے منظور کرلے تو پھر تینوں کام کرنا موٴذن کی ذمہ داری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند