• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 7010

    عنوان:

    مسجد کی عمارت میں دوقبریں ہیں ان کے اوپر صاف شفاف پردہ ہے۔ کیاشرعی اعتبار سے اس مسجد میں نماز کا ادا کرنا جائز ہے؟ قبریں کس طرح بنانا چاہیے؟

    سوال:

    مسجد کی عمارت میں دوقبریں ہیں ان کے اوپر صاف شفاف پردہ ہے۔ کیاشرعی اعتبار سے اس مسجد میں نماز کا ادا کرنا جائز ہے؟ قبریں کس طرح بنانا چاہیے؟

    جواب نمبر: 7010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1510=1311/ ب

    مسجد کے حدود میں اگر قبر ہے تو اس کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھنا ناجائز ہے۔ اورمسجد میں قبر کا بنانا بھی ناجائز ہے۔ اور اگر مسجد کے احاطہ میں مسجد کے حدود سے باہر ہے تو وہاں بھی قبر کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھنا ناجائز ہے۔ صاف وشفاف پردے کی وجہ سے اس کی طرف رخ کرکے نماز جائز نہیں، ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند