• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603638

    عنوان: تفسیر کے مستند ترین ماخذ کون کون سے ہیں 

    سوال:

    تفسیر کے مستند ماخذ بیان کریں۔ یا تفسیر کے مستند ترین ماخذ کون کون سے ہیں ،بیان کریں؟

    جواب نمبر: 603638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:681-451/sn=7/1442

     تفسیر ابن کثیر، تفسیر قرطبی، تفسیر کبیر، تفسیر ابی السعود، تفسیر روح المعانی (عربی میں) تفسیر بیان القرآن، تفسیر معارف القرآن اور فوائد عثمانی بر ترجمہ شیخ الہند (اردو میں) متاخرین علما کے مستند تفاسیر ہیں۔

    نوٹ: علوم القرآن (موٴلفہ حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم) میں تفسیر کے قدیم وجدید مآخذ پر مبسوط کلام موجود ہے، مزید معلومات کے لئے اس کا مطالعہ بہت مفید ہوگا ان شاء اللہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند