عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 149842
جواب نمبر: 14984201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 623-584/N=6/1438
آیت کریمہ (سورہ ص، آیت: ۶۹) میں ملأ أعلی سے مراد: عالم بالا کے مقرب فرشتے ہیں (تفسیر قرطبی وغیرہ)۔
اور اگر آپ ملأ اعلی کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں تو حجة اللہ البالغہ اور اس کی شرح: رحمة اللہ الواسعہ (۱: ۲۰۳- ۲۱۸، مطبوعہ: مکتبہ حجاز دیوبند) کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تفسیر معارف القرآن کی آیت پندرہ کی تفسیر میں حضرت یحی علیہ السلام کے بارے میں لکھا ہے کہ ? سلام ہے اس پر جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وہ مرے اور جس دن اٹھاکر زندہ ہوکر․․․․? کیا اس مطلب ہے کہ حضرت یحی علیہ السلام زندہ ہیں؟
3628 مناظرسورہٴ یاسین میں امام مبین سے کیا مراد ہے؟
4849 مناظرقرآن کریم میں جو چودہ سجدے ہیں کیا ہم ان کوایک ساتھ کر سکتے ہیں (یعنی قرآن ختم کرنے کے بعد) یا جو سجدہ کی آیت تلاوت کی ہو اس کا سجدہ اسی وقت کرنا چاہیے؟ میں تلاوت کے دوران جب سجدہ آتا تھا تو کرلیتا تھالیکن اب مجھے شک ہوگیا ہے کہ میں نے دو یا تین سجدے نہیں کئے۔ اب میں ڈرتا ہوں کہ اگر وہ شک والے سجدے کروں تو کہیں چودہ سے زیادہ نہ ہوجائیں ،تو اس سے کوئی گناہ نہ ہوتا ہو؟ آپ بتائیں میں کیا کروں؟ ایک بات اور کہ کیا آیت کا سجدہ کرتے وقت باوضو ہونا ضروری ہے؟ (۲) آج سے قریباً دس سال پہلے مجھے دس ہزار روپئے زمین پر پڑے ہوئے ملے تھے ۔اس وقت میری عمر کوئی چودہ یا پندرہ برس کی ہوگی۔ میرے گھر والوں نے وہ پیسے رکھ لئے کہ اگر کسی کے ہوئے تو اعلان وغیرہ کروائیں گے، تو ہم اس کو دے دیں گے۔ ہم نے خود اعلان اس لیے نہیں کروایا کہ ہر کوئی آجاتا اور ان پیسوں کی کوئی نشانی بھی نہیں تھی۔ قریب ایک مہینہ وہ پیسے ہمارے پاس پڑے رہے پھر اس کے بعد وہ پیسے ہم لوکوں نے خرچ کردئے۔ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے کیوں کہ ابھی کچھ دن پہلے میں نے ایک مسئلہ پڑھا کہ ایسی رقم کو اپنے اوپر خرچ نہیں کرسکتے؟ (۳) اور ایک بات پوچھنا چاہوں گا کہ کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے بہت سے واقعات کو دیکھا ہوا ہے یعنی کبھی کوئی کام ہو رہا ہوتا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کام میں نے پہلے بھی ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور میرے ذہن میں اس کے اگلے قدم کا خاکہ 95فیصد درست بنتا ہے، اور یہ میرے ساتھ بہت دفعہ ہوتا ہے۔ کیا یہ چھٹی حس کا کمال ہے یا مجھ پر کوئی سحر تو نہیں ہواہے؟
11966 مناظرمیری بیوی جاننا چاہتی ہے کہ ایام ماہواری میں قرآن کریم چھونا اور پڑھنا کیساہے؟ ہم نے اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کی بہت کوشش کی ہے، لیکن علمائے کرام کے متضاد اقوال سے زیادہ تذبذب پیداہوگیاہے۔براہ کرم،اس سلسلے میں قران اور مستند حدیث کی روشنی میں ہمیں حنفی ، شافعی مالکی اور حنبلی کے نظریہ سے مطلع کریں۔مستند حدیث کی وضاحت میں اس لیے کررہاہوں کہ ایک حنفی عالم نے سے پوچھاگیا تو انہوں ترمذی کی ایک حدیث کے حوالے سے بتایا کہ اس حال میں قرآن چھونا اور پڑھنا ممنوع ہے اور دوسرے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ در اصل ہم لوگ امام ابو حنیفہ کی تقلید کرتے ہیں ، لیکن ہم اس مسئلہ میں چاروں اماموں کے موقف جاننا چاہیں گے۔ براہ کرم، قرآن و حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔
4191 مناظرمولانا کا اصل معنی کیا ہے؟ چونکہ یہ لفظ قرآن میں اللہ کے لیے استعمال ہوا ہے (سورہ بقرہ کی آخری آیت : انت مولانا فانصرنا․․․․․․․)۔ کیا مسلم علماء کے لیے اس خطاب کا اپنے ناموں کے ساتھ استعمال کرنا مناسب ہے؟
13654 مناظرراجح قول کے مطابق اصحاب کہف کے کیا نام ہیں؟(۲)مختلف کتابوں میں اصحاب کہف کے مختلف نام کیوں مذکور ہیں؟ (۳)کیا اصحاب کہف کے نام اور ان ناموں کے فائدے حدیث میں مذکور ہیں؟
27467 مناظر