• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 33248

    عنوان: (۱)میری عمر 23/ سال ہے، میں دینی اور فقہی معلومات میں حاصل کرنا چاہتاہوں، نیز عقائد کی درستگی اور اصلاح بھی چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس بارے میں کیا کروں اور کیسے معلومات حاصل کروں؟

    سوال: (۱)میری عمر 23/ سال ہے، میں دینی اور فقہی معلومات میں حاصل کرنا چاہتاہوں، نیز عقائد کی درستگی اور اصلاح بھی چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس بارے میں کیا کروں اور کیسے معلومات حاصل کروں؟ (۲) صراط مستقیم کے سلسلے میں اختلاف امت سے کیسے بچاجائے؟ براہ کرم، کتابوں کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1230=1230-8/1432 (۱) آپ کا یہ جذبہ اور یہ قدم قابل ستائش وقابل مبارک باد ہے، آپ اپنی دینی وفقہی معلومات کے لیے معتبر ومستند علمائے کرام وماہر مفتیان عظام سے تعلق قائم کریں اور مندرجہ ذیل کتابوں کو اپنے مطالعے میں رکھیں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (۱) فتاویٰ شامی (۲) فتاویٰ تاتارخانیہ (۳) فتاویٰ محمودیہ (۴) فتاوی ٰ دارالعلوم (۵) فتاویٰ رشیدیہ (۶) آپ کے مسائل اور ان کا حل (۷) فتاویٰ رحیمیہ (۸) امداد الفتاویٰ (۹) بہشتی زیور (۱۰) تصفیة العقائد وغیرہ۔ (۲) ”اختلاف امت اور صراطِ مستقیم“ نامی کتاب کا مطالعہ کیجیے اور اس پر عمل کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند