• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 609922

    عنوان:

    قیاس شرعی كو شیطان كا ابلیس كا عمل كہنا

    سوال:

    کیا یہ کہنا صحیح ہے کہ مخلوقات میں سے سب سے پہلے ابلیس نے قیاس سے کام لیا تھا جب اس نے خود کو آدم علیہ السلام سے افضل تصور کیا تھا۔ اور بنیاد یہ گمان رکھا تھا کہ آگ مٹی سے افضل ہےاور وہ آگ سے تخلیق شدہ ہے جبکہ آدم علیہ السلام مٹی سے ۔

    ۲۔ میں نے ایک مفتی صاحب کا یہ فتویٰ بھی پڑھا ہے کہ قیاس حرام ابدی ہے۔ جو زندگی میں قیاس کی مدد لے کر شرعی مسائل و عقائد میں اصول و تشریحات کرے گا وہ روز حشر ابلیس کی امامت میں کھڑا ہو گا۔ مندرجہ بالا سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 609922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 661-326/TB-Mulhaqa=7/1443

     شرعی اصطلاح میں ‏، اشتراكِ علت كی بنا پر‏، غیر منصوص واقعہ(فرع) پر منصوص(اصل) كا حكم لگانے كو ’’قیاس‘‘ كہاجاتا ہے۔ قیاس كا ثبوت نصوص شرعیہ سے ہے‏،نیے پیش آمدہ مسائل كے احكام‏ حضرات صحابہٴ كرام كے زمانے سے لے كر آج تك   كے علماء اسی ’’قیاس شرعی‘‘ كی مدد سے استنباط كرتے آرہے ہیں‏، اس قیاس شرعی(جو كہ ادلہٴ اربعہ میں سے ایك دلیل ہے)كو ابلیس كی ہٹ دھرمی كے ساتھ تشبیہ دیناانتہائی خطرناك اور ضلالت كی بات ہے۔

    (2) یہ   بھی حد درجہ گمراہی اور عناد پر مشتمل بات ہے۔

    والقياس في اللغة التقدير، وفي الشرع: تقدير الفرع بالأصل في الحكم والعلة. (نور الأنوار،ص: 394 مطبوعة: دارالفاروق، عمان)3250 - أخبرنا أبو بكر محمد بن الحسن بن فورك، أنا عبد الله بن جعفر، أنا يونس بن حبيب، أنا أبو داود، أنا شعبة، أخبرني أبو عون الثقفي، قال: سمعت الحارث بن عمرو، يحدث، عن أصحاب معاذ من أهل حمص قال: وقال مرة عن معاذ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما بعث معاذا إلى اليمن قال له: «كيف تقضي إذا عرض لك قضاء؟» قال: أقضي بكتاب الله قال: «فإن لم تجد في كتاب الله؟» قال: أقضي بسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «فإن لم تجد في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟» قال: أجتهد برأيي ولا آلو قال: فضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده في صدري وقال: «الحمد لله الذي وفق رسول رسول الله صلى الله عليه وسلم لما يرضي رسول الله صلى الله عليه وسلم»[السنن الصغير للبيهقي 4/ 130]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند