عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 6971
ہمیں تراویح کی کتنی رکعتیں ادا کرنی چاہئیں؟ (حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں)۔
ہمیں تراویح کی کتنی رکعتیں ادا کرنی چاہئیں؟ (حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں)۔
جواب نمبر: 6971
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1027=909/ ل
بیس رکعت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بیس رکعت کا ثبوت ہے چنانچہ مصنف ابن ابی شیبہ، طبرانی میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے أحادیث العشرین رکعة، روی ابن أبي شیبة في مصنفہ والطبراني في معجمہ وعنہ البیہقي من حدیث عثمان أبي شعبة عن الحکم عن مقسم عن ابن عباس رضي اللہ تعالیٰ عنھما أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یصلي في رمضان عشرین رکعة سوی الوتر (نصب الرایة: ۲/۱۵۳) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں خود انھیں کے حکم سے تراویح کی بیس رکعت پڑھی جاتی تھی، کان الناس یقومون في زمن عمر بن الخطاب رضي اللہ تعالیٰ عنہ رمضان بثلاث وعشرین رکعة (موطأ إمام مالک: ۹۸) یہی جمہور کا قول ہے اوراسی پر شرقاً وغرباً امت کا عمل ہے وہي عشرون رکعة ھو قول الجمہور وعلیہ عمل الناس شرقا وغرباً (شامي: ۲/ ۴۹۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند