• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 178512

    عنوان: لاك ڈاؤن كے دور میں پورے رمضان کا اعتکاف كس طرح كیا جائے؟

    سوال: موجودہ حالات (لاک ڈاؤن) ہی میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آرہا ہے اور اس مہینہ میں بکثرت لوگ عبادت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں،، اور اس مہینہ میں اعتکاف بھی کثرت سے کیا جاتا ہے لہذا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی پورے مہینہ کا اعتکاف کرنا چاہے اورہر سال اسکا معمول بھی رہا ہو تو کیا کرے ۔عشرہ اخیرہ میں اعتکاف کس طرح کا جائے ؟

    جواب نمبر: 178512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 831-612/B=09/1441

    لوگوں کو چاہئے کہ لاک ڈاوٴن کی مجبوری کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول رہیں۔ اعتکاف کے لئے اس مجبوری میں محلہ کا ایک آدمی اعتکاف میں بیٹھ جائے تو پورے محلہ والوں کی طرف سے اعتکاف کی سنت ادا ہو جائے گی۔ جس شخص کا معمول پورے مہینہ میں اعتکاف کا ہے وہیں اعتکاف میں پورے مہینہ کے لئے بیٹھ جائے عشرہٴ اخیرہ کا بھی وہی اعتکاف کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند