• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603852

    عنوان:

    مسجد میں ایک بار جماعت کے بعد دوسری اور تیسری بار جماعت کرانا۔

    سوال:

    میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں ظہر کی نماز اور کھانے کا وقفہ ایک ساتھ ہوتا ہے ۔ اور مختلف شعبہ جات کے مختلف اوقات کار وضح کئے گئے ہیں۔ یہاں ایک مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب کمپنی کی مسجد کے امام نے ظہر کی نماز کے دوران اعلان کیا کہ مسجد میں ایک بار جماعت ہوجائے تو دوسرے اوقات میں نماز پڑھنے والے اپنی جماعت نہی کرا سکتے ۔ اب اس بات کو لیکر ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ جماعت ہونے کے بعد دوسرے اوقات میں وقفہ کرنے والے افراد جماعت میں کیسے شریک ہوں۔ کیا ان حالات میں دوسری اور تیسرے جماعت کرائی جاسکتی ہے ؟ مسجد میں پانچوں نمازیں باقائدگی سے ہوتی ہیں۔ جمعہ کی جماعت دو بار مختلف امام کراتے ہیں۔ عیدین کی نماز نہیں ہوتی۔ علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 657-501/D=08/1442

     اگر وہ جگہ مسجد شرعی نہیں ہے بلکہ کمپنی کی جانب سے نماز کے لئے ”جماعت خانہ“ کے طور پر مقرر کی گئی ہے تو اس میں جماعت ثانیہ کی گنجائش ہے۔

    اور اگر وہ موقوفہ مسجد شرعی ہے تو ایک مرتبہ جماعت ہوجانے کے بعد دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے ایسی صورت میں دوسرے وقفہ والوں کو چاہئے کہ مسجد شرعی سے ہٹ کر کسی دوسری جگہ کمرے یا ہال وغیرہ میں دوسری جماعت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند