• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62236

    عنوان: فجر کی اذان میں اگر موٴذن الصلاة خیرمن النوم کہنا بھول جائے تو کیا اذان دہرانا پڑے گا؟

    سوال: فجر کی اذان میں اگر موٴذن الصلاة خیرمن النوم کہنا بھول جائے تو کیا اذان دہرانا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 62236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 25-25/M=1/1437-U فجر کی اذان میں الصلاة خیر من النوم کہنا مستحب ہے، اگر موٴذن اسے کہنا بھول جائے اور فورا ہی یاد آجائے تو اسے کہہ لینا چاہیے اور اگر نہ کہے تب بھی اذان ہوگئی اعادہ لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند