عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 3997
جس مسجد میں کوئی قبر یا مزار وغیرہ ہو تو وہاں نماز ہو جاتی ہے؟
جس مسجد میں کوئی قبر یا مزار وغیرہ ہو تو وہاں نماز ہو جاتی ہے؟
جواب نمبر: 399701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 429/ ل= 395/ ل
اگر نمازی کے سامنے وہ قبر یا مزار نہ ہو تو اس مسجد میں نماز پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں: ویکرہ وطئ القبور والنوم علیہ والصلاة عندہ (مجمع الأنھر: 276/1، ط بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری آفس میری رہائش (جدہ)سے ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ میں روزانہ آفس کا سفر کرتا ہوں۔ نماز ظہر کے لیے میں کیا کروں؟کیا میں روزانہ کا معمول ہونے کی وجہ سے اس کو قصر کروں یا قصر نہ کروں؟ (۲) لوگ آفس میں ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے ہیں اور وہ لوگ قصر کرتے ہیں جیسا کہ انھوں نے یہ معاملہ امام مکہ کے سامنے رکھا تھا۔ لیکن مجھے اس سے تسلی نہیں ہوئی۔ اس لیے میں ظہر تو ان کے ساتھ آفس میں ادا کرتا ہوں، اور عصر کی نماز گھر پر ادا کرتا ہوں۔ (۳) اگر کوئی تاخیر سے آئے اورامام عصر کی نمازپڑھا رہا ہو ، اور یہ شخص امام کے ساتھ ظہر کی نماز کی نیت سے شامل ہوجائے توکیا اس کی اجازت ہے؟ میں اس پر بھی مطمئن نہیں ہوں۔ اگر میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ عصر کی نماز ادا کررہے ہیں تو میں اپنی ظہر کی نماز اکیلے پڑھتا ہوں۔ میں آپ سے رابطہ کررہا ہوں اس لیے میں محسوس کرتا ہوں کہ کہیں میں اپنی خواہش کی اتباع تو نہیں کررہا ہوں، جو مجھے گمراہ کررہی ہو۔ مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔
2207 مناظراگر کسی نماز میں دوسجدہ کیبجائے ایک ہی سجدہ ادا ہوتا ہے تو کیا کرنا چاہیے؟ (۲)اگر ممکن ہوسکے تومیری بیوی کے لیے مستورات کی نماز کی تفصیلات جس میں ان کی نماز مردوں سے جہاں مختلف ہے اس کی وضاحت کرکے بھیج دیں(یا کسی کتاب کا نام بتادیں)۔ (۳)نماز میں خشوع اور خضوع کیسے پیدا کیا جائے؟
4555 مناظر