Q. میں ایک آفس میں کام کرتا ہوں اورمیرا آفس میرے اصلی گھر سے تقریبا 130کلومیٹر ہے اور میں چودہ دن قیام کرتا ہوں۔ اور اس کے بعد میں ایک دن اور ایک رات کے لیے واپس گھر جاتا ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ سنیچر کے دن ایک بجے کے بعد میرا سفر شروع ہوجاتا ہے اورمیں سنیچر کی رات کو نوبجے تک گھر پہنچ جاتا ہوں جو کہ میرا وطن اصلی ہے۔ اتوار کی رات گیارہ بجے تک آفس میں پہنچ جاتا ہوں ۔ برائے مہربانی مجھے یہ بتادیں گہ میں نماز کیسے ادا کروں گا؟ اورمجھے اپنے آفس میں ظہر اورعصر کی نماز کی امامت کروانی پڑتی ہے، کیا میری امامت جائز ہے یا نہیں؟ اورمیری داڑھی بھی ایک مشت سے کم ہے۔ اور یہاں آفس میں زیادہ تر لوگوں کا وطن اصلی ہے کیا ان کی نماز میرے پیچھے ہوتی ہے یا نہیں؟ اور مجھے جماعت کروانی چاہیے یا نہیں؟