• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66796

    عنوان: نماز پڑھتے وقت اگر ریح خارج ہوجائے تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: نماز پڑھتے وقت اگر ریح خارج ہوجائے تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 66796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 971-971/M=10/1437

    ایسی صورت میں اولیٰ او رافضل تو یہ ہے کہ وضو کرکے از سر نو نماز پڑھے لیکن اگر اسی نماز پر بنا کرنا چاہے تو یہ بھی جائز ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ فوراً وضو کے لیے جائے اور اس دوران بات چیت یا کوئی مفسد عمل نہ کرے اور وضو کرکے جس رکن میں حدث لاحق ہوا تھا وہاں سے دوبارہ پڑھنا شروع کردے اگر جماعت کی نماز میں حدث پیش آجائے تو فوراً وضو کے لیے نکل جائے اور وضو کے دوران اگر کچھ رکعت نکل جائے تو وضو کرکے پہلے فوت شدہ رکعت پوری کرلے پھر شامل جماعت ہوجائے یا اخیر میں پوری کرلے دونوں طرح درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند