• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20825

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ کیا امام نماز میں عربی قرات کے ساتھ اردو ترجمہ بلند آواز کے ساتھ پڑھ سکتاہے؟ اس سے جو لوگ عربی نہیں جانتے ہیں ان کی سمجھ میں آجا ئے گا اور دل لگے گا کہ نماز میں کیا پڑھا جا رہاہے ۔

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ کیا امام نماز میں عربی قرات کے ساتھ اردو ترجمہ بلند آواز کے ساتھ پڑھ سکتاہے؟ اس سے جو لوگ عربی نہیں جانتے ہیں ان کی سمجھ میں آجا ئے گا اور دل لگے گا کہ نماز میں کیا پڑھا جا رہاہے ۔

    جواب نمبر: 20825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 396=396-4/1431

    نماز میں عربی قراء ت قرآن کے ساتھ ساتھ اردو میں ترجمہ پڑھنا درست نہیں، ترجمہ نہ پڑھا جائے صرف قرآن عربی میں پڑھنا لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند