• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17685

    عنوان:

    نماز کے متعلق کچھ مسائل دریافت کرنے ہیں۔ (۱)جماعت میں پہلی یا دوسری رکعت کے بعد شامل ہوئے تو امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں صرف التحیات پڑھیں گے یا درود و ماثورہ بھی پڑھیں گے؟ (۲)ظہر کی چار سنتیں اگر چھوٹ جائیں یا مستقل چھوٹ رہی ہوں تو ان کو فرض کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟ (۳)ہماری مسجد میں ایک صف میں پچپن سے ساٹھ آدمی آتے ہیں اندر کے حصہ میں چھ صفیں ہیں باہر کے حصہ میں چار صفیں ہیں ۔ برائے کرم واضح کریں کہ اتنی بڑی مسجد میں نمازی کے آگے سے گزرنے کا شرعی مسئلہ کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1753=1753-12/1430

    صرف التحیات اس قدر ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں کہ امام کے سلام پھیرنے تک آپ کی التحیات مکمل ہوجائے: وأما المسبوق فیترسل لیفرغ عند سلام إمامہ (درمختار)

    (۲) فرض کے بعد ادا کرسکتے ہیں، لیکن ظہر سے پہلے مستقل چھوٹنے نہ پائے اس کا خیال رکھیں۔

    (۳) مسجد کی لمبائی ناپ لیں، اگر لمبائی چالیس گز (شرعی) ہے تو وہ مسجد کبیر ہے، اس میں دو تین صف چھوڑکر نمازی کے آگے سے گزرسکتے ہیں ورنہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند