• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67496

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں اپنے ذاتی گھر پر یا کہیں آس پاس ہوں کہ اچانک زمین لرزنے لگتی ہے

    سوال: یہ خواب میں نے اس رمضان کے پہلے ہفتے میں دیکھا ہے ۔یہ بتاتا چلوں کہ میں اپنے والدین کے انتقال کے بعد سے اپنی خالہ کے گھر رہ رہا ہوں اور میرا ذاتی گھر بند ہے ۔ خواب میں دیکھا کہ میں اپنے ذاتی گھر پر یا کہیں آس پاس ہوں کہ اچانک زمین لرزنے لگتی ہے پھر دیکھتا ہوں کہ جس عمارت میں میرا گھر واقع ہے وہ زمین بوس ہو رہی ہے ۔ میں پریشان ہونے لگتا ہوں کہ گھر میں تو میرے والدین تھے (حقیقت میں دونوں کا انتقال ہو چکا ہے )۔ پھر دیکھتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کا ہجوم ہے اور ان میں سے ایک آدمی سفید لباس (شاید عربی لباس ) میں ملبوس ہے ۔ قد کافی لمبا ہے رنگ سانولا ہے آنکھیں کالی سیاہ ہیں ۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک الموت ہے اور میرے والدین کی روح قبض کرنے جارہا ہے ۔ میں اس کے سامنے رونے گڑگڑانے لگتا ہوں کہ آپ کو اللہ اور رسول (ص ) کا واسطہ ۔ میرے والدین کو چھوڑ دیں ۔ یہ سن کر وہ جواب دیتا ہے کہ جن ہستیوں کا تو نے واسطہ دیا ہے ان کے واسطے سے میں تیرے والدین کی ارواح واپس لوٹا دیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 67496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1058-1104/H=10/1437 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اعمالِ حسنہ نیز ایصال ثواب سے والدین مرحومین کو عالَم برزخ میں فائدہ پہونچ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کی توقع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند