• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51657

    عنوان: امام کعبہ مقلد ہیں یا غیر مقلد ؟

    سوال: میں مسلک دیوبند احناف سے تعلق رکھتاہوں۔ (۱) میرا سوال یہ ہے کہ امام کعبہ مقلد ہیں یا غیر مقلد ؟ میں نے یوٹیوب (انٹرنیٹ) پر ان کی ویڈیو دیکھی ہے ، شیخ شریم ہندوستان میں اہل حدیث کے پاس گئے اور فرمایا کہ میں اپنے اہل حدیث بھائی سے ملنے کے لیے بیتاب تھا پھر ذاکر نائک کا نام لیا۔ اسی طرح شیخ سدیس پاکستان آئے اہل حدیث حضرات کے پاس اور کہا کہ میں اہل حدیث سے محبت رکھتاہوں اور لوگوں کو اہل حدیث ہونا چاہئے؟مجھے مکمل تفصیل اور ثبوت کے ساتھ جواب چاہئے۔

    جواب نمبر: 51657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 783-656/H=5/1435-U حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة کے ائمہ وعلمائے کرام عامةً حنبلی ہیں، یعنی امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ کے مقلد ہیں، ہندوستان پاکستان وغیرہ میں جو آج کل غیر مقلد ہیں اور اپنے آپ کو اہل حدیث کہلاتے ہیں، ان کی طرح وہاں کے ائمہ وعلما غیر مقلد نہیں ہیں، شیخ شریم حفظہ اللہ اب سے دو سال پہلے دارالعلوم دیوبند میں بھی تشریف لائے تھے یہاں تو اس قسم کی کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی تھی، ہمارے پاس شیخ شریم مدظلہ کی کوئی تقریر ایسی نہیں ہے کہ جو آپ نے لکھی ہے، براہ راست خود شیخ شریم سے معلومات کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند