• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608055

    عنوان:

    ہر چار پانچ ماہ بعد نوکری ختم ہوجاتی ہے کیا کریں؟

    سوال:

    سوال : گزشتہ 7 سال سے میری نوکری ہر پانچ یا چھ ماہ بعد ختم ہو جاتی ہے ۔ مجھے شبہ ہے کہ کوئی بندہ جادو یا تعویذ کرتا ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 484-368/M=05/1443

     کسی کے بارے میں بلاتحقیق جادو کرانے کا شبہ نہ کریں، سنت و شریعت کے مطابق زندگی گزاریں، ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیا کریں، جائز کام کی نوکری کریں اور پوری دیانت داری کے ساتھ مفوضہ امور انجام دیں، صبح و شام معوذتین پڑھ کر دم کرلیا کریں، اور سورہٴ یونس کی آیت نمبر 79 تا 82 بھی پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ جادو، آسیب وغیرہ سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند