• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58470

    عنوان: کعبہ اور مدینہ شریف کو مسجد حرام کہا جاتاہے؟کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

    سوال: کعبہ اور مدینہ شریف کو مسجد حرام کہا جاتاہے؟کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

    جواب نمبر: 58470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 468-522/H=6/1436-U کعبہٴ مکرمہ اور مدینہ شریف کو مسجد حرام نہیں کہا جاتا البتہ کعبة اللہ جس مسجد میں ہے اس مسجد کو مسجد حرام عرفا بولا جاتا ہے، اور حرام کے معنی حرمت والی شئ کے آتے ہیں مسجد حرام کو مسجد حرام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آداب واحترام کے سلسلہ میں وہ مسجد انتہائی اعلی درجہ کی مسجد ہے۔ ============== جواب صحیح ہے اور قرآن کریم (البقرة: ۱۴۴، ۱۴۹، ۱۵۰) میں کعبة اللہ پر بھی مسجد حرام کا اطلاق آیا ہے۔ (تہذیب الاسماء واللغات ۴:۱۵۲) (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند