• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156088

    عنوان: کسی سنی مسلم کو شیعہ کہنا

    سوال: حضرت، میرا سوال صرف اتنا ہے کہ اگر کوئی مفتی ہی بنا تحقیق کے کسی سنی مسلم کو شیعہ بولے اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کے ولیمہ کا کھانا کھانے سے روکے اور بولے کہ اس کے گھر کا کھانا حرام اور ناجائز ہے، تو ا یسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 208-208/SN=3/1439

    یہ بات تو ظاہر ہے کہ بغیر صحیح تحقیق کے کسی ”سنی“ کو شیعہ قرار دینا یا کسی ”شیعہ“ کو ”سنی“ قرار دینا شرعاً جائز نہیں ہے اور بغیر واقعی تحقیق کے کوئی حکم شرعی بتلانا مثلاً ولیمہ مسنونہ سے روکنا تو یہ اور بھی برا ہے، اگر کسی مفتی صاحب نے ایسا کہا ہے تو چونکہ یہ احتمال بھی بہرحال موجود ہے کہ انہیں غلط فہمی ہوگئی ہو یا انہیں غلط معلومات پہنچائی گئی ہوں؛ اس لیے آپ مفتی صاحب سے صحیح حقیقت بتلادیں؛ تاکہ وہ اپنی بات پر نظر ثانی کرلیں۔

    ----------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ شک و شبہ کی بنیاد پر احتیاط کرنے میں کچھ حرج نہیں بالخصوص جب کہ شیعوں کے یہاں تقیہ اہم عبادت ہے۔ (ن) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند