• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155093

    عنوان: جھنجھلاہٹ میں گالی دیدینے سے كیا گناہ ہوگا؟

    سوال: کبھی کبھار مجھے بہت زیادہ جھنجھلاہٹ ہوتی ہے اور بہت غصہ آتاہے جس کی وجہ سے میری زبان قابو میں نہیں رہتی ہے اور میں غلط لفظ یعنی گالی دیدیتا ہوں، تو کیا مجھے گناہ ہوگا؟ میں اس سے کیسے بچوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:47-71/B=2/1439

    (۱) گالی دینا گناہ ہے، حدیث میں کسی مسلمان کو گالی دینے کو فسق فرمایا گیا ہے؛ لہٰذا اس سے احتراز کریں۔

    (۲) جب بھی آپ کو غصہ آیا کرے، تو آپ ”اعوذ باللہ من الشیطان الرحیم“ پڑھ لیا کریں، ممکن ہو، تو وضو بھی کرلیا کریں اور اگر کھڑے ہوں، تو بیٹھ جائیں، اور بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں، غرض جس حالت میں بھی ہوں، اس کو تبدیل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند