• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154735

    عنوان: نکاح کے چند دن بعد میں خواب دیکھا کہ میری بہن روٹی پکاتی ہوئی نماز پڑھ رہیں

    سوال: میری بہن کا کچھ دن پہلے نکاح ہوا اس کے چند دن بعد میں خواب دیکھا کہ میری بہن روٹی پکاتی ہوئی نماز پڑھ رہیں ،یہ دیکھ میں جلدی سے آکر اس کی امامت میں نماز پڑھنے لگتا ہوں ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 154735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1430-1408/M=1/1439

    خواب اچھا ہے، اشارہ ہے کہ آپ کی بہن اپنے شوہر کی خدمت اور ان کے حقوق کو بجالائے گی اور حقوق اللہ کو بھی بحسن وخوبی انجام دے گی، دین وشریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند