• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 8851

    عنوان:

    میرا پڑوسی گاؤں میں رہتا ہے۔ وہ مجھے زمینداری میں حصہ دار بنارہا ہے (نفع اورنقصان سب اس کا)۔ لیکن گندم کی فصل پر چھ من گندم اور چاول کی فصل پر پانچ من چاول دے گا۔ اورحصہ داری کے ختم پر میری رقم واپس کردے گا۔ کیا اس طرح کرناصحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1112=1112/م

    زمین کس کی ہے؟ اورمحنت وعمل اور بیج کس کے ذمہ ہے؟ سوال میں یہ وضاحت نہیں۔ پھر گندم کی فصل پر چھ من گندم اورچاول کی فصل پر پانچ من چاول کی تعیین وتخصیص درست نہیں، اس طرح تعیین سے معاملہ فاسد ہوجاتا ہے، کیوں کہ اس صورت میں ایک فریق کو نقصان ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند