• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 606069

    عنوان:

    مشترکہ گھر میں کسی کا حصہ کم اور کسی کا زیادہ ہو تو ٹیکس کس طرح ادا کیا جائے؟

    سوال:

    باپ کے مرنے کے بعد ایک مکان میں تین بھائی شریک ہے اب تین بھائی میں سے ایک بھائی کا انتقال ہو گیا۔ اور اب باقی دو بھائی رہ گئے۔ ان دونوں میں سے ایک بھائی نے مکان میں فوت شدہ بھائی کا حصہ خرید لیا۔اب ایک بھائی مکان میں دو حصے استعمال کرتا ہے ۔ اور دوسرے بھائی کاایک حصہ۔ اب گھر کا ٹیکس ہر سال آتا ہے۔ اسکو دونوں بھائی کس طرح ادا کرے۔ دو حصہ والا دو حصہ کا دیگا؟ اور ایک حصہ والا ایک حصہ کا؟ یا دونو آدھا آدھا ٹیکس دیں گے؟

    جواب نمبر: 606069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 25-23/B=02/1443

     جس بھائی نے اپنے بھائی کا حصہ خرید لیا ہے وہ دو حصے کا ٹیکس ادا کرے اور دوسرا بھائی ایک حصہ کا ٹیکس ادا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند