معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 7329
کیا اسلام میں سنی لڑکی کو شیعہ لڑکے کے ساتھ شادی کرنا جائز ہے؟ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔
کیا اسلام میں سنی لڑکی کو شیعہ لڑکے کے ساتھ شادی کرنا جائز ہے؟ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔
جواب نمبر: 732901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 865=865/ م
سنی لڑکی کا نکاح شیعہ لڑکے کے ساتھ نہ کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں جیو ٴ ٹی وی میں ملازمت کرتاہوں اور مجھے کسی عالم سے استخارہ کروانا ہے کہ میرے آفس میں ایک لڑکی میرے ساتھ ملازمت کرتی ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہ نمائی فرمائیں۔
2075 مناظرمیں دہلی کا رہنے والا ہوں۔ میرے چند
اشکالات ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں: اگر کسی عورت کی اس کے سسر کے ذریعہ سے عصمت دری کی
جاتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے لیے کیوں حرام ہوجاتی ہے؟ برائے کرم منطقی انداز میں
جواب عنایت فرماویں، یہ بات یاد رہے کہ اس عورت کے چار پانچ بچے ہیں، بچوں کا
مستقبل کیا ہوگا؟ برائے کرم مجھے مختصرا ً بتائیں اگر ممکن ہوسکے تو میرے پرائیویٹ
ای میل ایڈریس پر جوا ب بھیجیں۔
(۲)کیا
قرآن میں اس بات کا ذکر ہے یا نہیں، مطلبجس کی عصمت دری کی گئی ہے وہ عورت کیسے
حرام ہوسکتی ہے؟ جب کہ قرآن میں ہے کہ وہ عورتیں جن سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں
ان سے تم نکاح نہیں کرسکتے، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ، لیکن یہاں مختلف شرط
ہے یہ عورت نکاح میں نہیں ہے، بلکہ اس کی عصمت دری کی گئی ہے، تو پھر حرام کیسے
ہوسکتی ہے؟
ہم گزشتہ دوسال سے شادی شدہ ہیں اورہماری شادی محبت کی شادی ہے۔ در اصل میری ماں نے میرے ذہن میں اس طرح کا خیال پیدا کیا کہ اگر تم اچھے نمبرات حاصل کرو گے تومیں تماری اس پڑوسی لڑکی سے شادی کردوں گی۔ اس لیے میں اس سے بچپن سے محبت کرتا تھا بہت ہی ابتدائی عمر سے جب سے وہ ہمارے گھر ٹیوشن پڑھنے کے لیے آتی تھی کیوں کہ ہماری ماں ٹیچر ہیں۔ ایک دن وہ آئی تو گھر میں میرے والد کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔اس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ وہ بہت ہی معصوم تھی وہ ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی وہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں جانتی تھی ،اس نے ایسا دوتین مرتبہ کیا۔ اب جب کہ وہ جوان ہوچکی ہے اور اس کے بارے میں سوچتی ہے تووہ اعتراف کرتی ہے کہ جو کچھ اس نے کیا تھا وہ غلط تھا اس لیے وہ ان سے نفرت کرتی ہے حتی کہ میرے والدبھی شرم محسوس کرتے ہیں اور اس کا سامنا کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اس نے ہمارے گاؤں کے لوگوں کے مجمع کے سامنے کہا کہ اس نے میرے لڑکے کوچھین لیا ہے میری ماں نے بھی اس کا تعاون کیا۔ اس لیے میری بیوی ان دونوں کو اپنی زندگی میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی ہے۔ میں نے کسی نہ کسی طرح کوشش کی اور اس کو باور کرایا اور وہ متفق ہوگئی ہے اور ان تمام چیزوں کو اللہ کی خاطر معاف کرنے پرتیار ہوگئی ہے۔ اب میرے والدین اس کے اور اس کے والدین کے بارے میں غلط چیزیں کہتے رہتے ہیں ....
2578 مناظرمیرے بھائی نے اپنی مرضی سے گھر والوں کو بتائے بغیر ایک لڑکی سے نکاح کرلیا۔ میرے ابو اس شادی پر نہیں مانے کیوں کہ ان کو لگتاہے کہ اس لڑکی نے بھائی سے اس کے پیسے کے لیے شادی کی ہے کیوں کہ اس لڑکی نے نکاح میں مہر او رخرچہ بہت زیادہ لکھوایا تھا۔ بھائی نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پیسے کی وجہ سے نہیں ویسے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اس نیت سے کہ نکاح پر لکھا ہوا سب کچھ ختم ہوجائے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردی۔ میرا بھائی اس کو طلاق نہیں مانتا کیوں کہ بھائی کے مطابق اس نے طلاق کی نیت سے دستخط نہیں کیا۔ صرف اس لیے بھائی نے دستخط کیا کہ نکاح پر لکھاہوا حق مہر اور خرچہ وغیرہ ختم ہوجائے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اب ان کا دوبارہ نکاح کس طرح جائز ہے کیوں کہ لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی تھی وہ اپنے ابو کے گھر ہی ہے۔ میرا بھائی اسی ضد میں ہے کہ اسی لڑکی سے اس نے شادی کرنی ہے۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
3015 مناظر