• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 15647

    عنوان:

     مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے دس مہینہ سے دور ہیں وہ بیرون ملک میں رہتے ہیں۔ کیا ایک میاں اور بیوی کا اتنے لمبے عرصہ دور رہنا صحیح ہے؟ ہم دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو بہت چاہتے ہیں اور بہت مشکل ہوتا ہے اتنا دور رہنا لیکن میرے میاں اپنی پڑھائی ختم کرنے کی وجہ سے باہر ملک میں رہ رہے ہیں۔ جب تک ان کی پڑھائی نہیں ختم ہوگی تب تک ان کو وہاں کی شہریت نہیں ملے گی۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ اسلام میں میاں بیوی کو کتنے عرصہ تک دور رہنے کی اجازت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1441=1369/1430/ب

    اگر آپ کے شوہر آپ کی اجازت سے گئے ہیں تو پھر اس میں گھبرانے اور شکوہ کرنے کی کوئی بات مناسب نہیں، اور اگر اجازت سے نہیں گئے ہیں تو انھیں زیادہ سے زیادہ چار مہینہ پر حق زوجیت ادا کرنے کے لیے آنا ضروری ہے۔ چار ماہ سے زیادہ وقفہ نہ ہونا چاہیے.

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند