• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13727

    عنوان:

    مفتی صاحب نکاح میں جو خطبہ پڑھا جاتاہے اس کی کیا اہمیت ہے؟کیا اس کے بغیر نکاح ہوجاتا ہے یایہ کہ وہ فرض ہے اور اگر نہ پڑھا گیا تو نکاح نہیں ہوا؟

    سوال:

    مفتی صاحب نکاح میں جو خطبہ پڑھا جاتاہے اس کی کیا اہمیت ہے؟کیا اس کے بغیر نکاح ہوجاتا ہے یایہ کہ وہ فرض ہے اور اگر نہ پڑھا گیا تو نکاح نہیں ہوا؟

    جواب نمبر: 13727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1079=915/د

    نکاح کا خطبہ پڑھنا سنت ہے، اگرچہ بغیر خطبہ کے گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرلینے سے نکاح منعقد ہوجائے گا، مگر خلاف سنت ہے، اور نکاح کی برکات اور ثواب سے محرومی کا باعث ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند